• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

NHS اسٹاف کاوقت بچانے والی ٹیکنالوجی سے سالانہ ساڑھے بارہ ارب پونڈ کی بچت ممکن

لندن( پی اے) این ایچ ایس سٹاف کے وقت کو بچانے والی ٹیکنالوجی اپنا کر ہر سال ساڑھے12 ارب پونڈ بچاسکتی ہے، یہ انکشاف ایک نئی رپورٹ میں کیا گیا ہے، ٹیکس پئرز الائنس کے تجزیے میں خیال ظاہر کیا گیا ہے کہ ہیلتھ سروس میں آٹو میشن کے استعمال سے پیداواریت میں اضافہ ہوگا اور پیتھالوجی سروسز، میڈیکیشن اور اینڈ آف لائف کیئر کے اخراجات میں کمی ہوگی، ہیلتھ اینڈ سوشل کیئر سیکرٹری میٹ ہین کوک نے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی کے استعمال سے جان بچانے میں اورمریضوں کی دیکھ بھال کے لئے سٹاف کا وقت لینے کا بڑا امکان پایاجاتا ہے، انہوں نے ٹیکنالوجی کے این ایچ ایس میں لانے کا عہد کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ این ایچ ایس میں آئی ٹی کے ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لئے کام پہلے ہی جاری ہے اور کام کے موثر ہونے کے لئے نئی اختراعات ناگزیر ہیں، ٹیکس پئرز الائنس کا اندازہ ہے کہ آٹو میشن کے ذریعے وقت بچنے کی قدر ساڑھے 12 ارب پونڈ ہے اور سوشل کیئر سیکٹر میں اضافی 5اعشاریہ 9ارب پونڈ جاری کئے جاسکتے ہیں۔ مجموعی طورپر2010 تک ساڑھے 18 ارب پونڈ بچائے جاسکتے ہیں جن میں پیتھالوجی کے اخراجات میں ایک اعشاریہ ایک ارب پونڈ دل کے امراض کی تشخیص کو بہتر بنانے کے لئے 30 کروڑ پونڈ اور اینڈ آف لائف کیئر میں 55 کروڑ 60 لاکھ پونڈ بچائے جاسکتے ہیں۔ الائنس کے چیف ایگزیکٹو جان او کونل نے کہا ہے کہ حکومت نے اخراجات کے لئے این ایچ ایس کو بری ترجیح بنانے کا عزم کررکھا ہے۔ تاہم ہر ایک جانتا ہے کہ اس کے لئے مزید رقم کی ضرورت ہوگی۔ سب سے بڑی ترجیح مریضوں کے لئے بہتر نتائج ہونی چاہئے جس کا مطلب این ایچ ایس سٹاف کو یکساں کام سے آزاد کرکے انہیں حقیقی دیکھ بھال کے لئے مزید وقت دینا ہے، ٹیکنالوجی کی ترقی ٹیکس دہندگان کے لئے بچت فراہم کرسکتی ہے ساتھ ہی یہ بات اہم ہے کہ زیادہ جانیں بچائی جاسکتی ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ این ایچ ایس میں نئی ٹیکنالوجی کے داخلے میں  نمایاں رکاوٹیں موجود ہیں جن میں آئی ٹی سسٹم بھی شامل ہے تاہم بہت سارے مسائل حل کئے جارہے ہیں۔ ہین کوک نے کہاکہ وہ اس سوچ کے چیلنج کا خیر مقدم کرتے ہیں کہ ہم کس طرح ٹیکنالوجی اختیار کرکے بچت کرسکتے ہیں۔ آٹو میشن اور اختراعات ہمارے انداز زندگی کو تبدیل کررہے ہیں اور ہم آنے والے عشروں کے لئے پبلک سروسز کے لئے انداز بدل سکتے ہیں یہ مشن ہم سب کے لئے نازک ہے جو این ایچ ایس کو چاہتےہیں کہ مستقبل کے لئے مواقع سے فائدہ اٹھایاجائے اور اس بات کو یقینی بنایاجائے کہ جدید ٹیکنالوجی سے سٹاف، مریضوں اور پورے ملک کو فائدہ ہو۔

تازہ ترین