• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تنہابےگھروں پرکونسل کےاخراجات میں5بلین پونڈکی کمی

لندن( پی اے ) چیریٹیز نے دعویٰ کیاہے کہ انگلینڈ میںتنہابے گھروں پر کونسل کے اخراجات میں2009 سے 5 بلین پونڈ کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جس سے لوگ خطرات کا شکار ہورہے ہیں، سینٹ مونگوز واارہوم لیس لنک کے مطابق کونسلوں کو حکومت کی جانب سے فنڈ میں کٹوتی کاسامنا ہے۔جس کی وجہ سے اس طرح کی خدمات پر اوسطاً 590 ملین پونڈ سالانہ کی کمی ہورہی ہے۔ چیریٹی کے مطابق کھلے آسمان تلے سونا بے گھری کاآخری مرحلہ ہوتاہے جس میں اس مدت کے دوران 165 فیصد کااضافہ ہواہے حکومت نے اس مسئلے سے نمٹنے کیلئے 2018 سے مزید پراجیکٹ قائم کئےہیں، چیریٹیز نے تسلیم کیاہے کہ حکومت نے اگلے برسوں کے دوران لوکل اتھارٹیز کو اضافی فنڈ فراہم کرنے کا وعدہ کیاہے۔لیکن رقم کی اس کمی کاازالہ نہیں ہوسکتا گزشتہ برسوں کے دوران جس کانقصان ہوچکاہے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ 5 سال کے دوران بے گھر لوگوں کی اموات میں 24فیصد اضافہ ہواہے۔ سروے کے دوران کونسلوں اور خدمات فراہم کرنے والوں نے ریسرچرز کو بے گھری کی روک تھام کے حوالے سے خدمات میں کمی کی پریشان کن صورت حال کے بارے میںبتایا ،ان خدمات میں فیملی کے درمیان مصالحت کرانا اور کرایہ داری میں مدد شامل ہے۔سینٹ مونگو کے چیف ایگزیکٹو ہوورڈ سنکلیئر نے کہا کہ اس کٹوتی سے انسان کو پہنچنے والی تکلیف اور نقصان حقیقی ہے،انھوں نے کہا کہ ہم جن لوگوں کے ساتھ کام کررہے ہیں ان میں سے بہت ذہنی صحت کی خرابی سے دوچار ہیں،گھریلو تشدد کے واقعات بھی اس کابڑا سبب ہیں کیونکہ گھریلو تشدد کے بعد آدمی کے پاس کھلے آسمان تلے سونے کے علاوہ کوئی چارہ کار نہیں ہوتاہے۔
تازہ ترین