• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد کشمیر میں گڈگورنینس کی ضرورت ہے، بیرسٹر اسرار احمد

لوٹن (نمائندہ جنگ) آزادکشمیر میں گڈ گورنینس کی اشد ضرورت ہے، کشمیر تحریک انصاف آزادکشمیر کے موجودہ استحصالی نظام کے خلاف مصروف جدوجہد ہے ایک ایسا نظام جو آزاکشمیر کے اندر میرٹ اور انصاف کو فروغ دے سکے۔ ان خیالات کا اظہار ٹحریک انصاف کشمیر میں حال ہی میں شمولیت اختیار کرنے والے بیرسٹر اسرار احمد نے کیا، انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کی موجودہ اور سابقہ ادوار میں قائم حکومتوں کی کارکردگی زیادہ تر ناقص رہی ہے، عمومی طور پر آزادکشمیر میں کلچر اور سیاسی اجارہ داری کو فروغ دیا گیا اور شہریوں کے روزمرہ کاموں کے لئے رشوت کو معمول بنا لیا گیا۔ اب وقت آگیا ہے کہ اس خطہ سے سیاسی اجارہ داری کا خاتمہ کیا جائے،اور طرز حکمرانی کو بدلہ جائے ۔انھوں نے مزید کہا کہ جن بدعنوان عناصر نے اس قوم کے مال اور دولت کو لوٹا ہے ان کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے اور خطے کے بیس کیمپ کے حقیقی کردار کو بحال کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ آج آزاد کشمیر کے اندر کوئی بھی ادارہ ایسا نہیں ہے جو کرپشن سے پاک ہو ، جہاں رشوت ستانی عام نہ ہو،جہاں متعلقہ ادارے اور اس میں کام کرنے والے اکثر ملازمین عام لوگوں سے مختلف وجوہات کی بنا پر رشوت لینے کو جائز نہ سمجھتے ہوں حالانکہ یہ سب کچھ ہماری دینی تعلیمات کے سراسر خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہماری یہ موجودہ صورت حال اخلاقی طور پر گراوٹ کا شکار ہے۔ دیندار اور باوقار سیاستدان جو کسی بھی قوم کا اثاثہ اور رول ماڈل ہوتے ہیں وہ نہ ہونے کے برابر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے تمام حکومتی اور پرائیویٹ اداروں کو اپنی روش کو بدلنا ہو گا اور قانون کے مطابق کام کرنا ہو گا۔
تازہ ترین