• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راچڈیل (ہارون مرزا)حقوق العباد ہی ذریعہ نجات ہے میری آخری سانس بھی پاکستان کی امانت ہے اسی آس پر زندہ ہوں کہ خداوند کریم پاکستان کو ایک خوشحال اور مضبوط ملک بنا دے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان ویلفیئرکے صدر احمد پاشا نے روزنامہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ 1963ء میں پاکستان سے ہجرت کر کے برطانیہ آباد ہوئے اس وقت مسلمان گھروں میں نماز ادا کرتے تھے، اس خلا کو پر کرنے کے لئے روشنی میں پہلی گولڈن مسجد کا سنگ بنیاد بھی رکھا گیا۔ جہاں اب سیکڑوں نمازی باجماعت نماز ادا کرتے ہیں، محمد احمد پاشا نے 1969ءپاکستان ویلفیئر ایسوسی ایشن کی بطور صدر ذمہ داری سنبھالی۔ 1971 ءکی جنگ کے بعد کشمیریوں کو برٹش پاسپورٹ کا اجرا کرانے میں بھی پاکستان ویلفیئر ایسوسی ایشن کا بڑا اہم کردار ہے جبکہ ترقی کے لئے1979ء میں لوگوں کو انگلش کی کلاسز کا بھی اجراء کیا ۔ جس کے انتہائی مثبت نتائج مرتب ہوئے ۔محمد احمد پاشا نے گریجویٹ ڈگری بلوچستان کوئٹہ سے حاصل کی اور ایم اے انگلش کراچی یونیورسٹی سے حاصل کی۔ پاکستان ویلفیئر کے چار ممبران تھے جن میں سے منیر اختر ،محمد علی ،محمد رفیق اور مرزا صاحب جوکہ وفات پاچکے ہیں، احمد پاشا جو کہ اس تنظیم کے اکلوتے عہدے دار ہیں۔ احمد پاشا چیئرمین پاکستان ویلفیئر ایسوسی ایشن خلق خدا کی خدمت میں مشغول ہیں انہوں نے کہا خدمت کا یہ سلسلہ ان کی آخری سانس تک جاری رہے گا کیوں کہ حقوق العباد ہی ذریعہ نجات ہے، انہوں نے کہا کہ ویلفیئر کا سلسلہ جاری رہنا چاہئے کیونکہ ویلفیئر ہی ایک خوبصورت معاشرے کی عکاسی کرتا ہے۔ پاکستان ہاؤس راچڈیل جس کی بنیاد 1989 میں رکھی گئی کے دروازے سب کے لئے کھلے ہیں۔ برطانیہ میں بہت کم ایسی ویلفیئر آرگنائزیشن ہیں جنہوں نے اپنی جگہ خریدی ہو۔ ہم سب کو یہ یاد رکھنا چاہئے کہ ہماری پہچان پاکستان ہے۔ ہم سب پاکستان کے سفیر ہیں اور ہماری نیک اعمالی ہمارے ملک کے لئے باعث فخر بنتی ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ جیسے ہم نے 1970میں انگلش کے لئے کام کیا اب ہمیں ہماری اگلی نسل کو اردو کے لئے کام کرنا ہوگا تاکہ ہم معاشرے میں اپنا مقام بنا سکیں اور ہمیں اردو زبان پر فخر ہونا چاہئے۔
تازہ ترین