• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشت گرد نفرت کا بیج بونے میں کامیاب نہیں ہوںگے، ناصر اقبال

کراچی (پ ر) انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدر محمد ناصر اقبال خان، سیکرٹری جنرل محمد رضا ایڈووکیٹ، سینئر نائب صدور ناصر قریشی، شیخ طلال امجد، تنویرخان، مخدوم وسیم قریشی ایڈووکیٹ، میاں زاہد لطیف، محمداشرف عاصمی ایڈووکیٹ، سلمان پرویز، مرکزی نائب صدور ناصرچوہان، ممتاز اعوان، محمد شاہد محمود، محمدجمیل گوندل، کامران خان بازئی، محمدیونس ملک، سرفرازخان نیازی، یونس میمن، رانا شہزادٹیپو اور سردار منیراختر نے کہا ہے کہ سری لنکا میں مسیحی عبادت گاہوں پر بارودی حملے قابل مذمت ہیں، ماسٹرمائنڈ کوکیفرکردارتک پہنچایاجائے۔سری لنکااس نازک وقت میں تنہا نہیں، پاکستان اپنے دیرینہ دوست ملک کے ساتھ کھڑا ہے۔ سری لنکا میں ہونیوالی حالیہ دہشت گردی کے نتیجہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پرپاکستان سمیت دنیا کا ہرباضمیر انسان غمزدہ اور سوگوار ہے۔ دہشت گردوں کے جنون نے انہیں انسانی خون کاپیاسا بنا دیا، وہ امن کو زخمی کرسکتے ہیں مگر اس کا وجود نہیں مٹایاجاسکتا مساجد، مدارس اور گرجا گھروں سمیت عبادت گاہیں بھی سماج دشمن عناصر کی شرانگیزیوں سے محفوظ نہیں رہیں مگرانسان اپنے معبود برحق کی بارگاہ میں سجدہ ریزہوتارہے گا عالمی ضمیر دہشت گردی سے بیزار اور پائیدار امن کیلئے بیدار ہے۔ پاکستان اور سری لنکاسمیت دنیا بھر کے ملک دہشت گردی کیخلاف ایک پیج پر ہیں۔ دہشت گردعناصر مختلف مذاہب کے درمیان نفاق اورنفرت کا بیج بونے میں کامیاب نہیں ہوں گے۔ وہ ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ محمد ناصراقبال خان، محمدرضا ایڈووکیٹ، ناصر قریشی، شیخ طلال امجد اور مخدوم وسیم قریشی نے مزید کہا ہے کہ دہشت گردوں کی ہمدردیاں کسی مذہب کے ساتھ نہیں، دنیا متحد ہوئے بغیراس ناسورکاصفایانہیں کرسکتی۔
تازہ ترین