• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس میں آگ سے متاثرہ گرجا گھر کیلئے کوہ پیمائوں کی خدمات حاصل

پیرس(این این آئی)فرانس کے دارالحکومت پیرس میں حال ہی میں آتش زدگی کے نتیجے میں متاثر ہونے والے تاریخی نوٹرے ڈیم کیتھڈرل کے مرمتی کام کے دوران اسے ڈھانپنے کیلئے کوہ پیمائوں کی خدمات حاصل کی گئیں۔تاریخی گرجا گھر کی مرمت کرنیوالے حکام کا کہنا ہے کہ چرچ کے زیرتعمیر حصے کو بارش کے پانی سے بچانے کے لیے پیشہ ور کوہ پیمائوں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے پیرس میں بارش کاامکان ہے اور بارش گرجا گھر کے زیرتعمیر حصے میں جاری کام کومتاثر کرسکتی ہے۔نوترے ڈیم کیتھڈرل کے ترجمان فیلپ فیلنوف نے بتایاکہ ان کی پہلی ترجیح چرچ کا تحفظ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چرچ کو ڈھانپے کاعمل منگل کے روز انجام دیا گیا جس کیلئے پیشہ ورہ کو پیمائوں کی خدمات حاصل کی گئی تھیں۔آتشزدگی کے باعث متاثر ہونے والے گرجا گھر کی بحالی میں پانچ سے چھ سال کا عرصہ لگ سکتا ہے مگر صدر عمانویل میکروں کا کہنا ہے کہ وہ جلد ازجلد نوترے ڈیم کیتھڈرل کو زائرین کے لیے کھول دیں گے۔
تازہ ترین