• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لندن (پ ر)مرکزی جمعیت اہلحدیث برطانیہ کے علماء مولانا منیر قاسم، مولانا محمود قاسم، مولانا رفیق عابد مدنی، مولانا خلیل شاکر کے بھائی حافظ عطاء الرحمٰن برمنگھم کے والد محترم مولانا قاری محمد امین اوکاڑہ پاکستان میں انتقال کرگئے انااللہ وانا الیہ راجعون۔ مرحوم جماعت اسلامی اوکاڑہ کے رکن رہے اور جامعہ توحید و مسجد مدنی قائم پورہ میں امامت و خطابت کے فرائض انجام دیتے تھے۔ پروفیسر حمود لکھوی نے نماز جنازہ پڑھائی، جماعت اسلامی جمعیت اہلحدیث اوکاڑہ کے کارکنان، علماء، طلباء، مولانا مرحوم کے دوستوں، رشتے داروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
تازہ ترین