• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آلم راک میں مسلح ڈکیتی کے دوران2نوجوان زخمی

برمنگھم(ابرار مغل) آلم راک کے علاقے میں ایک سنوکر کلب میں مسلح ڈکیتی کے دوران دو نوجوانوں کے زخمی ہونے کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کردی۔ پولیس کو منگل کی رات اطلاع موصول ہوئی آلم راک روڈ کے ہائی فیلڈ چوک پر واقع ایک سنوکر کلب میں گڑ بڑھ لڑائی جھگڑا شروع ہے۔ پولیس اور دیگر امدادی ٹیموں نے جائے وقوع سے دو نوجوانوں کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا تاہم زخمیوں کے نام ظاہر نہیں کئے گئے لیکن بتایا جاتا ہے دونوں نوجوان اور حملہ آور بھی ایشیائی ہیں یہ علاقہ پاکستانی اکثریت کا حامل ہے۔ ابتدائی طور پر اس واقعہ کو مسلح ڈکیتی کہا جارہا ہے تاہم یہ گینگ وار کا شاخسانہ بھی ہوسکتا ہے۔ برمنگھم کے مختلف علاقوں کی طرح پاکستانی اکثریتی علاقے آلم راک، سمال ہیتھ، بوزلے گرین،واشو د ہیتھ، سپارک بروک وغیرہ میں اس طرح کے واقعات اور منشیات فروشی دن بدن عام ہو رہی ہے۔ پولیس نے جائے وقوع کو سیل کر کے CCTVکی مدد سے تحقیقات شروع کردی ہے۔
تازہ ترین