• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلمانوں کے متعلق میڈیا رپورٹنگ کیلئے گائیڈلائنز پر سیمینار

گلاسگو (طاہر انعام شیخ) سکاٹش پارلیمنٹ میں  اسلامو فوبیا اور ریسزم پر کراس پارٹی گروپ کے چیئرمین انس سرور نے ’’مسلمانوں کے متعلق میڈیا میں رپورٹنگ کرنے کے لئے کیا گائیڈ لائنز ہونی چاہئے‘‘ کے موضوع پر ایک سیمینار منعقد کرایا، نیشنل یونین آف جرنلٹس سکاٹ لینڈ نے اس سلسلہ میں بھرپور تعاون کیا، انس سرور نے کہا کہ یہ دنیا میں اپنی طرز کا پہلا پروگرام ہے جس میں برطانیہ، یورپی یونین اور امریکہ کے صحافتی اداروں نے بھی دلچسپی ظاہر کی ہے۔ تقریب میں مختلف موضوعات پر شرکاء کی رائے لی گئی اور تبادلہ خیالات کیا گیا کہ کیا میڈیا مسلمانوں کے متعلق کسی بھی اہم معاملے میں رپورٹنگ کرنے سے پیشتر باقاعدہ ریسرچ کرتا ہے یا کہ سرسری اطلاعات کی بنا پر صرف سنسنی پھیلانے کے لئے نہایت غیرذمہ داری کا مظاہرہ کرتا ہے۔ مسلمانوں کے متعلق میڈیا کا عمومی رویہ کیا ہے، کیا میڈیا مسلمانوں کے متعلق صرف منفی خبریں شائع کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے یا ایسی رپورٹس میں بھی دلچسپی لیتا ہے جن سے پتہ چلے کہ وہ معاشرے کے مرکزی دھارے میں شامل ہونے کے لئے کیا کیا اقدامات کررہے ہیں اس طرح سے کئی معاملات میں شرکاء نے اپنی رائے ظاہر کی اور حالات کو بہتر بنانے کے لئے اپنی اپنی تجاویز دیں۔ بعض شرکاء نے اس بات کا بھی اظہار کیا کہ سکاٹش میڈیا کے مقابلے میں انگلش میڈیا زیادہ متعصب ہے۔ نیز آن لائن میڈیا بہت غیرذمہ داری سے رپورٹنگ کرتا ہے، ان مسائل کے حل میں مزید پیش رفت کے لئے آئندہ کے لئے لائحہ عمل طے کیا گیا۔
تازہ ترین