لندن( پی اے ) ڈیوک اور ڈچز آف کیمبرج کے سب سے چھوٹے بیٹے پرنس لوئس کی پہلی سالگرہ پر سرکاری طورپر ان کی تصاویر جاری کردی گئی ہیں پرنس لوئس کی پہلی سالگرہ پر ان کی یہ تصاویر ان کی والدہ ڈچز نے اتاری ہیں، تصاویر مین شہزادے کو نارفولک میں ملکہ کی سندرنگھم سٹیٹ کے مکان انمر ہال کےگرائونڈ میں دیکھاجاسکتاہے کیتھرائن نے ہی گزشتہ سال 23اپریل کو شہزادہ لوئس کی پیدائش کے فوری بعد بھی ان تصاویر اتاری تھیں۔ تاج برطانیہ کی دوڑ میں پرنس لوئس پانچویں نمبر پر ہیں، ان کی بہن چارلوٹ 2مئی کو 4سال کی جبکہ ان کابھائی شہزادہ جارج 22جولائی کو6سال کاہوجائے گا یہ تصاویر اس وقت جاری کی گئیں جب شہزادے کی پڑدادی ملکہ ایلزبتھ ایسٹر کے موقع پر اپنی 93ویں سالگرہ منارہی تھیں، اگلے ہفتوں میں شہزادہ کے ایک اور کزن کی آمد متوقع ہے ،کیونکہ ڈچز آف سسیکس نے انکشاف کیاتھا کہ اپریل کے آخر یا مئی کے شروع میں ان کے بچے کی ولادت متوقع ہے۔