• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر ٹرمپ اور خاتون اول جون میں برطانیہ اور فرانس جائیں گے

واشنگٹن(آئی این پی/شنہوا)امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ جون کے اوائل میں برطانیہ اور فرانس کا سرکاری دورہ کریں گے۔وائٹ ہاؤس میں اس کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ صدر ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا نے برطانیہ ملکہ الزبتھ کی دعوت قبول کرلی ہے وہ تین سے پانچ جون تک برطانیہ کا دورہ کریں گے ملکہ کے ساتھ ملاقات کے علاوہ صدر ٹرمپ وزیراعظم تھریسا مے کے ساتھ دوطرفہ اجلاس میں شریک ہونگے اور ڈی ڈے کی 75سالگرہ کی یاد میں منعقد ہونے والی تقریب میں شرکت کریں گے۔بعدازاں صدر ٹرمپ اور خاتون اول چھ جون کو ناروے میں بھی بی ڈے کی تقریب میں شرکت کریںگے اور فرانسیسی صدر ایمونیل میکرون سے ملاقات کریں گے ۔ڈی ڈے6جون1944 کے واقعہ کی یاد میں منایا جاتا ہے، جس روز اتحادی فوجی دستوں نے ایک حیران کن فوجی آپریشن کیا تھا اوروہ نارمنڈے میں اتر گئے تھے اس آپریشن میں بیس لاکھ سے زیادہ فوجی شمالی فرانس کے علاقے نار منڈے میں اترے تھے۔
تازہ ترین