• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈا میں بم دھماکے کی دھمکی پر ووٹنگ معطل

اوٹاوا(آئی این پی/شنہوا)کینیڈا کے صوبائی جزیرے پرنس ایڈورڈ کے ایک پولنگ اسٹیشن پر بم کی دھمکی ملنے کے بعد پولنگ معطل کردی گئی ۔پولیس نے تصدیق کی ہے کہ پولنگ کے موقع پر بم کی دھمکی موصول ہوئی تھی جس پر پولنگ بلڈنگ کو فوری طو ر پر خالی کرالیا گیا۔اور ووٹ ڈالنے کے لیے آئے ہوئے شہریوں کو عمارت سے دور کردیا گیا ۔بعد ازاں صوبائی الیکشن اتھارٹی نے اعلان کیا کہ پولنگ اسٹیشن کو کلیئر کرادیاگیا ہے اس لیے پولنگ دوبارہ شروع کردی گئی۔جو 7:30تک جاری رہی۔عام طو رپر پولنگ 7بجے شام تک ہوتی ہے 30منٹ کی تاخیر بم کی دھمکی کے باعث ہوئی۔
تازہ ترین