• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زیورخ کلاسک اوپن گالف ٹورنامنٹ آج سے شروع ہوگا

زیورخ(این این آئی)زیورخ کلاسک اوپن گالف ٹورنامنٹ کل25اپریل سے سوئٹزرلینڈ کے مشہور شہر زیورخ میں شروع ہوگا جس میں دنیائے گالف کے نامور کالفرز ٹائٹل کے حصول کیلئے پنجہ آزمائی کرینگے۔ پی جی اے گالف ایونٹ میں امریکہ کے نامور گالفر بلی ہرشل اپنے اعزاز کا دفاع کرینگے۔ ایونٹ انتظامیہ کے مطابق ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کیلئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ ٹورنامنٹ کیلئے 73لاکھ امریکی ڈالرز کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے۔ ٹورنامنٹ میں کامیابی کیلئے کھلاڑیوں نے بیانات دیئے ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ ایونٹ میں کانٹے دار مقابلے ہوںگے ۔
تازہ ترین