• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کو پرچی کے ساتھ تقریر کا طریقہ اپنانا ہوگا ،مجیب شامی

کراچی(ٹی وی رپورٹ) جیو کے مارننگ شو ’’جیو پاکستان‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار مجیب الرحمٰن شامی نےکہاہے کہ غلطی کسی سے کسی بھی وقت ہوسکتی ہے لیکن بین الااقوامی فورم پر لیڈر حضرات جو ہیں وہ عام طو رپر لکھ کر اظہار خیال کرتے ہیں اس سے قطع نظر کہ نواز شریف پرچی کے ساتھ تقریر کرتے یا پرچی ہاتھ میں رکھ کر گفتگو کرتے اور یہ عمران خان کو پسند نہیں لیکن عمران خان کو اب اس طریقہ کو اپناناہوگا ۔ سینئر تجزیہ کار حسن نثارنے کہا کہ ہمیں باوقار قوم بننے کے لئے از سر نو ایک سفر کا آغاز کرنا ہوگا جو بہت صبر آزما اور طویل سفر ہوگا ۔ پروگرام میں معروف پاپ سنگر احمد رشدی کی 85 ویں سالگرہ پر ان کو ٹریبیوٹ پیش کیا گیا ۔ احمد رشدی 24 اپریل 1934 کو حیدرآباد دکن میں پیدا ہوئے ‘ چار نگار ایوارڈ اور ستارہ امتیاز حاصل کیا ‘11 اپریل 1983ء کو احمد رشدی کا انتقال دل کا دورہ پڑنے سے ہوا۔انسداد پولیو مہم کے خلاف پشاور میں جو سازشی پولیو ڈرامہ کھیلا گیا سینئر تجزیہ کار حسن نثار نے اس حوالے سے جیو پاکستان میں اپنی گفتگو میں کہا انسان جب گرنے پر آتا ہے تو حیوان کی سطح سے بھی نیچے گرجاتا ہے ‘ہمیں باوقار قوم بننے کے لئے از سر نو ایک سفر کا آغاز کرنا ہوگا جو بہت صبر آزما اور طویل سفر ہوگا ۔

تازہ ترین