• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارلیمنٹ ڈائری:اختر مینگل کی گفتگو،حکومتی بنچوں پرسراسیمگی عیاں تھی

اسلام آباد (محمد صالح ظافر خصوصی تجزیہ نگار)اختر مینگل کی گفتگو سے حکومتی بنچوں پر سراسیمگی عیاں تھی،تہران میں دیاگیا بیان طویل عرصے تک پاکستان اور خان کا تعاقب کرتا رہےگا۔ یہ بھی کم افسوسناک نہیں کہ عمران خان کو اس کے برےاثرات کا ادراک ہی نہیں، قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کےسابق سربراہ اور پیپلزپارٹی کے سرکردہ رہنما سید خورشید احمد شاہ نے وزیراعظم عمران خان کے تہران میں دیئے گئے بیان کو ایک مرتبہ پھر اٹھاکر مطالبہ کیا کہ ان کے خلاف آئین کی دفعہ چھ کے تحت مقدمہ چلایا جائے ان کا استدلال تھا کہ پاکستان کے خلاف یہ الزام اس کا بدترین دشمن بھارت عائدکرتا آیا ہے کہ دہشت گرد اس کی سرزمین میں تربیت حاصل کرکے اور امداد حاصل کرکے پڑوسی ممالک میں دہشت گردی کے مرتکب ہوتے ہیں۔

تازہ ترین