• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر شاہ فرمان کی سید ہارون شاہ کو اے پی این ایس خیبرپختونخوا کا چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد

پشاور (نمائندہ جنگ) گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے نامور صحافی پیر سید سفید شاہ ہمدرد کے صاحبزادے اور روزنامہ وحدت کے ایڈیٹر سید ہارون شاہ کو آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی خیبرپختوخوا کے چیئرمین منتخب ہونے پر دلی مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ ان کے انتخاب سے صوبے کے اخبارات و جرائد مسائل کے حل کی جانب اہم پیش رفت ہوگی۔ سید ہارون شاہ کے نام اپنے ایک تہنیتی پیغام میں گورنر شاہ فرمان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی کمیونٹی کی توقعات پر پورا اتریں گے اور عوامی مسائل کے حل میں حکومت کی رہنمائی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں صحافی برادری کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ معاشرے کی صحیح سمت میں رہنمائی کریں اور قومی تعمیر و ترقی میں مثبت کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت صحافت کو ریاست کا اہم ستون سمجھتی ہے اور صحافت سے وابستہ افراد کی فلاح و بہبود کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔

تازہ ترین