• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ، غیررجسٹرڈ اداروں اور افراد سے سیلز ٹیکس وصولی روک دی گئی

لاہور(نمائندہ جنگ)لاہورہائیکورٹ نے سیلز ٹیکس وصولی کیلئے ایف بی آر کا ازخود اختیار غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ایف بی آر کو کاروباری افراد کو سیلز ٹیکس رولز 2006 کے تحت رجسٹر کئے بغیر سیلز ٹیکس کی وصولی سے روک دیا، عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ ایف بی آر غیر رجسٹرڈ پرسن سے سیلز ٹیکس کی وصولی نہیں کر سکتا،سیلز ٹیکس وصولی کیلئے ایف بی آر پہلےغیررجسٹرڈ پرسنز کو اپنے پاس رجسٹرڈ کرے،کاروباری افراد کی سیلز ٹیکس ایکٹ کے تحت رجسٹریشن سے قبل ٹیکس وصولی غیرقانونی ہے،عدالتی فیصلے کے مطابق سیلز ٹیکس ایکٹ کی دفعہ 3 کے تحت ٹیکس چارج کرنے کا اطلاق تب ہوگا جب ایف بی آر کسی کاروباری پرسن کو رجسٹرڈ کرے گا۔جسٹس ساجد محمود سیٹھی اور جسٹس مزمل اختر شبیر پر مشتمل 2رکنی بنچ نے ایس کے سٹیل ملز ودیگر کی درخواستوں پر تفصیلی فیصلہ سنایا۔ درخواست گزاروں کی طرف سے اجمل خان ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے مئوقف اختیار کیا کہ ایف بی آر سیلز ٹیکس وصولی کیلئے ازخود اختیار استعمال کررہا ہے جس کی وجہ سے ملک بھر کے کاروباری افراد پریشانی کا شکار ہیں، کاروباری افراد نے ایف بی آر سمیت مختلف فورمز پر محکمے کے ازخود اختیار کو چیلنج کیا لیکن شنوائی نہیں ہوئی، اس لئے یہ معاملہ دو رکنی بنچ کے روبرو آیا ہے۔

تازہ ترین