• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ، آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کیلئے پرعزم ہیں، چیئرمین نیب

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس(ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے، نیب بدعنوانی کے خاتمہ اور اور اس سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کیلئے پرعزم ہے، احتساب سب کیلئے کی موثر حکمت عملی کے نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں،اب تک بدعنوان عناصرسے303ارب روپے برآمدکرلئے ہیں،وہ نیب کے علاقائی بیوروز کی ماہانہ کارکردگی کے جائزہ سے متعلق اجلاس کی صدارت کررہے تھے،اجلاس میں نیب کی خامیوں اور کارکردگی میں بہتری کیلئے تمام بیوروز اور نیب ہیڈکوارٹرز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، انہوں نے تمام ڈائریکٹر جنرلز کو ہدایت کی کہ وہ شکایات کی جانچ پڑتال، انکوائریوں اور انوسٹی گیشنز کو میرٹ اور قانون کے مطابق نمٹائیں، نیب کی بدعنوانی خاتمہ کیلئے احتساب سب کیلئے کی موثر حکمت عملی کے شاندار نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں، نیب تمام مقدمات میں شکایت کی جانچ پڑتال، انکوائری اور انویسٹی گیشن پر مبنی عملی طریہ کار پر عمل پیرا ہے، نیب قوم کی امنگوں پر پورا اترنے کیلئے بدعنوانی کے خاتمہ کی کوششوں اور بدعنوان عناصر سے لوٹی گئی رقم برآمد کرکے قومی خزانہ میں جمع کرانے میں تیزی لایا ہے ۔

تازہ ترین