• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوسرا بیلٹ اینڈ روڈ فورم آج شروع، وزیراعظم عمران خان سمیت 40 ممالک کے سربراہان شرکت کریں گے

بیجنگ(آئی این پی)چین میں دوسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم کا آغاز آج (جمعرات) سے ہو رہا ہے، بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں عمران خان سمیت 40ممالک کے سربراہان اور 150سے زائد ممالک اور کمپنیوں کے وفود شرکت کریں گے،چین کے صدر شی جن پنگ افتتاح کرینگے، 150سے زائد ممالک اور کمپنیوں کے وفود شریک ہونگے،بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ عوامی طرز زندگی کو بلند کرنے کا اپنی مثال آپ منصوبہ ہے،چینی صدر شی جن پھنگ فورم کا باقاعدہ افتتاح کریں گے،2013میں چینی صدر شی جن پھنگ کی جانب سے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے اعلان کے بعد 150سے زائد ممالک اور کمپنیوں نے چین کے ساتھ اشتراکیت کے مختلف معاہدے کئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بیلٹ اینڈ روڈمنصوبے(بی آر آئی) سے وابستہ ممالک میں 2013 اور2018کے درمیان دوطرفہ سرمایہ کاری 130ارب ڈالر سے بڑھ گئی ہے،چین کی بی آر آئی سے وابستہ مما لک میں براہ راست سرمایہ کاری میں5.2فیصد سالانہ کا اضافہ ہوا ہے اور یہ اضافہ گزشتہ پانچ برسوں کے دوران90ارب ڈالر سے زیادہ ہوگیا ہے،چین کی وزارت تجارت کے سانگ لی ہانگ نے ان خیالات کا اظہار یہاں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔انہوںنے کہا کہ اسی مدت کے دوران بی آر آئی ممالک سے چین میں چالیس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری آئی، پانچ برسوں کے دوران چینی کمپنیوں نے بی آر آئی ممالک میں چار سو ارب ڈالر مالیت کے منصوبے مکمل کیے ہیں چین اور بی آر آئی ممالک کے درمیان تجارتی اشیاء کی مالیت چھ ٹریلین ڈالر سے زیادہ ہوگئی اس کا مطلب یہ ہے کہ ہر سال اس میں چار فیصد اضافہ ہوا ہے۔

تازہ ترین