• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماڈل کورٹس ،بدھ کو 71مقدمات کا فیصلہ2 مجرموں کو سزائے موت، دو کو عمر قید

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ملک بھر کی ماڈل کورٹس نے بدھ کے روز 71مقدمات کا فیصلہ سنایا جن میں قتل کے اٹھارہ اور منشیات کے53 کیس شامل ہیں، ،2 مجرموں کو سزائے موت، دو کو عمر قید دی گئی، منشیات برآمد ہونے پر ماڈل کورٹ راولپنڈی کی جانب سے2 گرفتار ملزمان کو ساڑھے چار چار سال قید، بیس بیس ہزار جرمانہ کیا گیا، ڈائریکٹر جنرل مانیٹرنگ سیل سہیل ناصر کے مطابق 24اپریل کو دو مجرموں کو سزائے موت، دو کو عمر قید جبکہ دیگر ملزموں کو کل 56سال9 ماہ 5 دن قیداور19 لاکھ60ہزار 200روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا اور دیگر کیسز میں 573گواہان کے بیانات قلمبند ہوئے،۔ 
تازہ ترین