• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز الٰہی وزیراعلی عثمان بزدار کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئے

لاہور(جنگ نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق)کے رہنما اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی وزیراعلی عثمان بزدار کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ(ق) کے رہنما اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ ہماری تمام ملاقاتیں وزیراعلی عثمان بزدار کو مضبوط کرنے کے لیے ہیں، ہماری ساری جماعت مضبوطی کے ساتھ وزیراعلی پنجاب کے ساتھ ہے۔ کابینہ میں تبدیلی وزیراعظم یا وزیراعلی کا استحقاق ہے، وزیراعظم کارکردگی کی بنیاد پر جسے وزیر لانا چاہیں، یہ کلی طور پر ان کا اختیار ہے۔
تازہ ترین