• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میجر جنرل عابد لطیف آئی ایس آئی ہیڈکوارٹر میں تعینات، ذرائع

کراچی (رپورٹ / حیدر نقوی) ذرائع کے مطابق آئی جی ایف سی خیبر پختونخوا میجر جنرل عابد لطیف کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر میں بطور ڈی جی کاؤنٹر انٹیلی جنس تبادلہ کردیا گیا ۔ حال ہی میں میجر جنرل سے لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والے جنرل فیض حمید چوہدری کی جگہ میجر جنرل عابد لطیف کو تعینات کیا گیا ہے۔ میجر جنرل عابد لطیف کا 77؍ پی ایم اے لانگ کورس فرنٹئر فورس سے تعلق ہے اور انہوں نے 1988ء میں پاک فوج میں کمیشن حاصل کیا۔ آئی جی ایف سی سے پہلے جنرل عابد لطیف جی او سی 41؍ ڈویژن کے فرائض انجام دے رہے تھے اور پاک فوج کے انتہائی قابل اور بہادر آفیسرز میں شمار ہوتے ہیں۔ آئی ایس آئی میں ان کے علاوہ ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید کو ڈی جی انالیسز اور بریگیڈئیر سے میجر جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والے میجر جنرل کامران خورشید ڈی جی بی تعینات کیا گیا ہے۔ دیگر اہم عہدوں پر جو میجر جنرلز تعینات کیے گئے ہیں اُن میں میجر جنرل محمد علی وائس چیف آف جنرل اسٹاف بی ، میجر جنرل شاہد امتیاز جی او سی 23ڈویژن ، میجر جنرل ممتاز حسین جی او سی ایس ایس جی ، میجر جنرل کاشف آزاد جی او سی 18؍ ڈویژن اور میجر جنرل ماجد جہانگیر جی او سی 19؍ ڈویژن قابل ذکر ہیں۔
تازہ ترین