• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد ( تنویر ہاشمی )وزارت صنعت وپیداوار کے ذیلی ادارے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن میں مستقل ایم ڈی کی تعیناتی کر دی گئی ہےاور نجی شعبے سے تعلق رکھنے والے عمر لودھی کو یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کا نیا ایم ڈی مقرر کر دیا گیا ہے۔ یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے بورڈ آف ڈائر یکٹرز کے چیئرمین ذوالقرنین علی خان نے جنگ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ رمضان المبارک سے قبل کارپوریشن میں مستقل ایم ڈی کی تعیناتی کر لی گئی ہے۔ تین جنرل منیجرز ایک آڈیٹرجنرل اور ایک کمپنی سیکرٹری کی بھی تعیناتی جلد کی جائیگی۔  
تازہ ترین