• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کیلئے ’’بڑا‘‘ ریلیف بجلی 4 پیسے یونٹ سستی

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) نیپرا نےبجلی کے نرخوں میں چار پیسے فی یونٹ کمی کر دی ،صارفین کو 28 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا،نیپرا کے مطابق بجلی کے نرخوں میں کمی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ماہ مارچ کےلئے کی گئی، مارچ میں کوئلے سے بجلی کی پیداواری لاگت چھ روپے ستانوے پیسے اور فرنس آئل سے پیداواری لاگت گیارہ روپے پینتیس پیسے فی یونٹ رہی گیس سے پیداواری لاگت پانچ روپے چھہتر پیسے اور ایل این جی سے نو روپے چوراسی پیسے رہی نیوکلیئر بجلی کی پیداواری لاگت ایک روپیہ ایک پیسہ فی یونٹ رہی۔
تازہ ترین