• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قاضی محمد امین نے سپریم کورٹ کے جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھالیا

اسلام آباد (صباح نیوز) قاضی محمد امین نے سپریم کورٹ کے جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید خان کھوسہ نے جسٹس قاضی محمد امین سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ کی بلڈنگ میں ہوئی۔ تقر یب حلف برداری میں سپریم کورٹ کے ججز اور وکلا نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت قانون نے جسٹس قاضی محمد امین کی تقرری کا نوٹیفکیشن دوروز قبل جاری کیا تھا۔سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی ریٹا ئرمنٹ کے بعد سپریم کورٹ کے جج کی نشست خالی تھی۔
تازہ ترین