• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ادائیگیوں کے عدم توازن کے گرداب میں ہے، یو این ڈی پی

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان میں ہر چار پانچ سال کے بعد معیشت اتار چڑھاؤ کا شکار رہتی ہے۔ پاکستان ادائیگیوں کے عدم توازن کے گرداب میں پھنسا ہوا ملک ہے۔ اس کی برآمدات منجمد ہیں جس کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر کم ہیں، اسے پیداواری صلاحیتوں سے استفادہ کرنا ہوگا۔ یہ بات اقوام متحدہ کے ادارے یو این ڈی بی نے پاکستان کی معیشت کے بارے میں اپنی سالانہ رپورٹ جو پاکستان میں ترقیاتی ترجیحات کے عنوان ’ڈویلپمنٹ ایڈوکیٹ پاکستان‘ سے جاری ہوئی ہے میں کہی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زرمبادلہ کے رکے ہوئے ذخائر میں اضافہ کے لیے پاکستان کو اپنی برآمدات میں تنوع لانا ہوگا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو اپنی معیشت کو بہتر بنانے کے لیے اپنی پیداواری صلاحیتوں سے استفادہ کرنا ہوگا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سیاحت کا شعبہ پاکستانی معیشت کے اضافہ میں صرف 6.9 فیصد تک کا حصہ ڈالتا ہے۔ اگر پاکستان سیاحت کے شعبہ کو ترقی دے تو سیاحت سے آمدنی میں کئی گنا اضافہ ہو سکتا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خواتین اور نوجوان پاکستانی معیشت کو توانا بنانے میں کلیدی کردار ادا کرسکتے ہیں۔ حکومت کو نوجوانوں کے لیے ایک نیشنل انٹرن شپ پروگرام شروع کرنا چاہیے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خواتین آبادی کا 49 فیصد ہیں قومی افرادی قوت میں خواتین صرف 2.4 فیصد میں خواتین کو معاشی طورپر فعال بنانے بغیر ترقی کے اہداف مکمل نہیں کئے جاسکتے۔
تازہ ترین