• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران فاروق قتل کیس، دونوں اہم گواہ بیان سے منحرف ہو گئے

اسلام آباد (صباح نیوز)انسداد دہشتگری عدالت اسلام آباد میں جاری ایم کیو ایم رہنما ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں نیا موڑ آگیا، مجسٹریٹ کے رو برو اعتراف جرم کرنے والے دونوں ملزمان اپنے بیان سے منحرف ہو گئے ۔ملزم خالد شمیم نے عدالت کو دئیے گئے بیان میں کہا ہے کہ بیان قلمبند کرنے سے پہلے اسے خوف کے سائے میں رکھا گیا۔ مجسٹریٹ کے رو برو بیان قلم بند کرنے سے پہلے تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔ملزم خالد شمیم نے عدالتی بیان میں کہا کہ مجسٹریٹ نے میری مرضی کے خلاف تفتیشی افسر کی ہدایت پر بیان ریکارڈ کیا۔
تازہ ترین