• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کی منیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف سے چین میں ملاقات طے

اسلام آباد (جنگ نیوز) وزیراعظم عمران خان کی آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹین لوگارڈ سےملاقات طے پاگئی ، ملاقات دورہ چین کے دوران ہوگی، پاکستان کوآئی ایم ایف سےتقریباً6ارب ڈالرقرض ملنےکاامکان ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کے آئی ایم ایف کے ساتھ اعلیٰ سطح پر رابطہ ہوا ، جس میں وزیراعظم عمران خان کی آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹین لوگارڈ سےملاقات طے پا گئی۔ملاقات 26 اپریل کو دورہ چین کے دوران ہوگی، جس میں آئی ایم ایف پروگرام پراب تک پیشرفت کاجائزہ لیا جائےگا، وزیراعظم کرسٹین لوگارڈ کوملکی معاشی صورت حال سےآگاہ کریں گے۔
تازہ ترین