• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی سری لنکا کودہشت گردی کےخلاف تعاون کی پیشکش

اسلام آباد (نیوز ایجنسیز) پاکستان نے سری لنکا کو دہشت گردی کیخلاف تعاون کی پیشکش کردی ہے ۔ وزیراعظم عمران خان نے سری لنکن وزیراعظم جبکہ صدر مملکت عارف علوی نے اپنے سری لنکن ہم منصب کو الگ الگ ٹیلیفون کئے اور دہشت گردی کے واقعے کے مذمت کی ۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو وزیراعظم عمران خان نےسری لنکا کے وزیراعظم کو ٹیلیفون کیا اور ایسٹر کے موقع پر دہشتگردی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی اورمتاثرہ خاندانوں کےساتھ اظہار ہمدردی کیا۔ عمران خان نے حملوں میں زخمی افراد کی صحت یابی کی دعا کی۔اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ قیمتی جانی نقصان پر پاکستان کے عوام بے حد افسردہ ہیں، مشکل کی اس گھڑی میں سری لنکن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
تازہ ترین