• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین سے ن لیگ کا تجارتی معاہدہ غیرمتوازن، 20 کھرب کا نقصان ہوا، مشیر تجارت

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)مشیر تجارت عبد الرز اق دائود نے کہا ہے کہ چین سے ن لیگ دور میں پہلے کئے گئے فری ٹریڈ ایگریمنٹ سےپاکستان کی تجارت کو 14ارب ڈالر کانقصان ہوا۔ اب ہونیوالے آزاد تجارتی معاہدے کے تحت چین آ سیان ممالک کو حاصل مراعات پاکستان کو بھی دیگا۔چین نے 313ٹیر لائنز پر پا کستانی مصنو عات کو ڈیوٹی فری رسائی دینے پر اتفاق کیا ہے۔معاہدہ میں مقامی صنعتکاروں کو تحفظ مل گیا ،یہ معاہدہ ملک کیلئے اچھا ہو گا، قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران ایک سوال کے جواب میں عبد الرزاق دائود نے کہا کہ یکم جو لائی سے آج تک درآ مدات میں 3.5ارب ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔جون تک یہ کمی پانچ سے چھ رارب ڈالر تک پہنچ جا ئے گی، برآ مدات میں اضافہ نہیں ہوا لیکن کمی بھی نہیں آئی، ریاض حسین پیرزادہ نے سوال کیا کہ سعودی ولی عہد نے 2100 پا کستانی قیدیوں کی ر ہائی کا اعلان کیا تھا یہ بتایا جا ئے کہ اب تک کتنے قیدی رہا کئے گئے ہیں ۔ جو یریہ ظفر نے کہا کہ رہائی کا عمل شروع ہو گیا ہے ۔
تازہ ترین