• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رائو انوار پر 444 افراد کے قتل کا الزام، کمیشن کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)عدالت عظمیٰ نے پولیس مقابلوں میں444 افراد کے قتل پر انکوائری کمیشن بنانے کی درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کا تعین کرنے کے حوالے سے ر جسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کرتے ہوئے درخواست کو نمبر الاٹ کرنے کا حکم جاری کیا ہے، وکیل نے کہا کہ سپریم کورٹ نے نقیب قتل کیس میں ازخود نوٹس لیاتھااوراس حوالے سےکمیشن بنانے کااختیاربھی رکھتی ہے،جسٹس شیخ عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل تین رکنی بنچ نے نقیب اللہ محسود کے والد کی درخواست کی سماعت کی تو درخواست گزار کے وکیل فیصل صدیقی نے موقف اختیار کیا کہ معاملہ صرف نقیب اللہ محسود کے قتل کا نہیں بلکہ 444 افراد کے ماوارئے عدالت قتل کا ہے۔
تازہ ترین