• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

395میں سے صرف 18 ادویات کم قیمت کے لیبل کے ساتھ سپلائی ہوئیں

اسلام آباد(حنیف خالد)پی ٹی آئی حکومت کی طرف سے مسلسل چھ ماہ سےتقریباً ایک ہزار سےڈیڑھ ہزار ادویات کی قیمتیں طے شدہ منصوبے کے تحت بڑھائی گئیں۔ یہ اضافہ 30سے 125فیصد ہوا۔ منگل کو کابینہ کے اجلاس سے 395ادویات کی قیمتوں میں اوسطاً 30سے 45فیصد کمی کی گئی مگر بدھ کوڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کی سخت وارننگ کے باوجود کیمسٹوں اور فارمیسی مالکان کو نئی قیمتوں والی تیرہ ادویات سپلائی کی جاسکیں۔ اس رفتار سے 395ادویات کی نئی قیمتوں والے لیبل کی حامل ادویات کی فراہمی آئندہ ہفتے بھی مکمل نہیں ہوگی۔ بڑھی ہوئی پرانی قیمتوں پر ادویات ڈسٹری بیوٹرز سے لینے والے کیمسٹ کم کی گئی نئی قیمتوں پرادویات کی فروخت کرنے سے ہاتھ کھینچ لیںگے یا پھر وہ 382ادویات کو شوکیس سے نکال کرگودام میں ڈمپ کر دینگے جس سے مریضوں کے لواحقین کو دو سو کے قریب جان بچانے والی ادویات ملنا بند ہو جائیں گی اور کئی قیمتی جانیں موجودہ حکومت کی عاقبت نااندیش پالیسی کی وجہ سے ضائع ہو جائیں گی۔
تازہ ترین