• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مظفرگڑھ‘ بنگلہ دیشی این جی او کا دفتر سیل‘7ملازمین گرفتار

مظفرگڑھ(نمائندہ جنگ)ناپسندیدہ سرگرمیوں میں ملوث بنگلہ دیشی این جی اوکادفترسیل کرکے ریکارڈ قبضےمیں لےلیاگیا،7ملازمین گرفتار کرلئے گئے‘این جی او2012ءسےمظفرگڑھ میں بغیر اجازت کام کررہی تھی۔تفصیلات کےمطابق جھنگ روڈپرقانون نافذ کرنے والے اداروں‘ اسسٹنٹ کمشنرظہور بھٹہ اورڈپٹی ڈائریکٹرسماجی بہبودچوہدری اظہریوسف نےمشترکہ کارروائی کرتےہوئےغیرملکی این جی او کا دفتر سیل کیا‘پولیس ذرائع کیمطابق بنگلہ دیشی این جی اوآشا پاکستان کےدفترسےریکارڈ قبضےمیں لیکر7ملازمین کوبھی حراست میں لیاگیاجن سےتفتیش جاری ہے۔
تازہ ترین