• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزارت داخلہ اور خارجہ امریکی ٹریننگ سینٹر و فائر رینج پر بریفنگ دیں، سینیٹ کمیٹی

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)سینٹ قائمہ کمیٹی داخلہ کے چیئرمین رحمان ملک نے کہا کہ چیف کمشنر اسلام آباد، وزارت داخلہ اور خارجہ امریکی ٹریننگ سینٹر و فائر رینج بنانے پر کمیٹی کو اگلے اجلاس میں بریفنگ دیں،کمیٹی کےاجلاس میں وزیر داخلہ اعجاز شاہ نےبھی شرکت کی ۔اجلاس میں کوسٹل ہائی وے پرآٹھ اپریل کو دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت اور شہدا کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی گئی۔ اجلاس میں سری لنکا میں دہشتگردی کے واقعات میں سینکڑ و ں افراد کی ہلاکت پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ایک منٹ بھی خاموشی بھی اختیار کی گئی جس کے بعد دہشتگرد واقعات کیخلاف مذمتی قرار داد بھی منظور کی گئی جس میں کہا گیا کہ قیمتی جانوں کے ضیاع پر سری لنکا کی حکومت اور عوام کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں۔اقوام متحدہ سے اپیل کی گئی کہ سری لنکا میں دھماکوں کا نوٹس لے اور جنوبی ایشیا میں بڑھتی ہوئی داعش کی روک تھام کرے۔عتیق شیخ نےسی ڈی اے اور میونسپل کارپوریشن میںڈائریکٹریٹ کی تقسیم کے حوالے سے رپورٹ پیش کی۔
تازہ ترین