• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقتدار کی خاطر دوسری پارٹی میں جانے والوں کو کسی صورت واپس نہیں لیا جائے گا،پیپلز پارٹی کا فیصلہ

اسلام آباد (صباح نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ اقتدار کی خاطر پارٹی چھوڑ کر دوسری پارٹی میں جانے والے لوگوں کو کسی صورت واپس نہیں لیا جائے گا۔ جبکہ پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سینئرپارٹی رہنمائوں سے مشاورت کے بعد اس فیصلے کی توثیق کر دی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پی پی پی نے یہ فیصلہ بھی کیا ہے کہ (ن)لیگ کے ساتھ بھی رابطہ کیا جائے گا تاکہ لوٹا کریسی کی حوصلہ شکنی کی جاسکے ۔
تازہ ترین