• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھریلو تنازع پر شوہر نے چھری کے وار کر کےبیوی کو قتل اور بیٹی کوزخمی کردیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملیر سومار سمدانی گوٹھ میں گھریلو تنازع پر شوہر نے چھری کے وار کر کےبیوی کو قتل اور بیٹی زخمی کردیا،جبکہ خود کشی کی کوشش میں خود بھی زخمی ہوگیا ،پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق میمن گوٹھ تھانے کی حدود ملیر سومار سمانی گوٹھ میں گھریلو جھگڑے کے دوران شوہر نے چھریوں کے وار کر کے بیوی 36سالہ لطیفہ بیگم کو قتل اور بیٹی زبیدہ کو زخمی کر دیا جبکہ خود کشی کی کوشش میں خود بھی زخمی ہو گیا ،اطلاع ملنے پر پولیس نے مو قع پر پہنچ کر 45سالہ ملزم جمن کو گرفتار کر کے آلہ قتل بر آمد کرلیا،بعد ،پولیس نے لاش او رزخمیوں کوجناح اسپتال منتقل کیا۔
تازہ ترین