• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کابینہ کا اجلاس آج طلب،صوبائی حکومت کو مالی اختیارات کی منتقلی سمیت دیگر امور پر غور ہوگا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کابینہ کا اجلاس جمعرات25 اپریل کو طلب کیا گیا ہے صوبائی کابینہ کا اجلاس سندھ سیکریٹریٹ میں صبح نو بجے ہوگااجلاس میں سندھ حکومت کو مالی اختیارات کی منتقلی سمیت دیگر امور پر غور ہوگا۔اجلاس میں تھر کول بلاک دو کے متاثرین کو معاوضوں کی ادائیگی اور نوڈیرو لاڑکانہ میں قتل کئے گئے مزدوروں کے لواحقین کو معاوضے کی منظوری دی جائیگی۔ اجلاس میں محکمہ تعلیم کے گریڈ ایک سے چار تک کے ملازمین کو ٹائم اسکیل کی منظوری دینے سمیت دیگر اہم امور بھی کابینہ ایجنڈے میں شامل ہیں۔
تازہ ترین