• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم جلسہ کی تیاری شروع، اہم رہنمائوں کی عوامی رابطہ مہم

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان نے 27اپریل کو ہونے والے جلسے کی تیاری کا آغاز کردیا، شہر کے مختلف علاقوں میں استقبالیہ کیمپ لگا دئے گئے ہیں، جبکہ مرکزی رہنمائوں نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کر کے شہریوں کو جلسے میں شرکت کی دعوت دی،ایم کیوایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالدمقبول صدیقی نے کہا کہ 27اپریل کاجلسہ سندھ شہروں کی سیاسی سمت کا تعین کریگا یہ جلسہ ماضی کے تمام ریکارڈ توڑیگا خالدمقبول صدیقی نے جلسہ گاہ باغ جناح مزار قائدکے دورے کے موقع پر گفتگو کر تے ہو ئے کہی کارکنان کو ہدایت کی کہ خواتین بزرگوں سمیت خصوصی افراد کیلئے مناسب بندوبست کیا جائے گرم موسم کے پیش نظر ٹھنڈا پانی دستیاب رہے ساتھ ساتھ میڈیکل کیمپ بھی قایم کیا جائے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ منتخب نمائندے رابطے میں رہیں۔
تازہ ترین