• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چنگ چی پر سفر کو محفوظ بنانے کے اقدامات کئے ہیں،سندھ حکومت

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان میں کراچی میں چنگ چی رکشوں کے معاملہ پر سندھ حکومت نے اپناجواب جمع کر ادیا جواب میں کہا گیا کہ چنگ چی پر سفر کو محفوظ بنانے کے اقدامات کئے ہیں،کراچی میں 147روٹس پر چنگ چی چلائی جا سکتی ہے ۔جواب میں کہاگیاکہ چنگ چی کے موجودہ روٹس میں 9 روٹس کا اضافہ کیا ہے،محکمہ ایکسائیزاور ٹرانسپورٹ کے ساتھ 320 چنگ چی والوں نے رجوع کیا۔جوا ب میں کہاگیاکہ جانچ پڑتال کے بعد 298 چنگ چی رکشہ کی رجسٹریشن کی گئی۔
تازہ ترین