• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشرقی افغانستان، دو اضلاع پر قبضے کیلئے طالبان اور داعش میں جھڑپیں

کراچی (نیوز ڈیسک) افغان طالبان اور داعش کے حامیوں کے درمیان مشرقی افغانستان کے علاقے پر قبضے کیلئے جھڑپیں شدت اختیار کرگئی ہیں، افغان حکام کے مطابق یہ طالبان اور داعش کے درمیان اب تک کی سب سے شدید جھڑپیں ہیں۔ مشرقی صوبے ننگرہار کے دو اضلاع میں مذکورہ جھڑپوں کا آغاز پیر کے روز اس وقت ہوا تھا جب داعش نے طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں پر حملہ کردیا۔ ننگرہار کی صوبائی کونسل کے ایک رکن سہراب قادری نے بتایا کہ داعش نے خوگیانی اور شیرزاد کے اضلاع پر قبضہ کرلیا ہے۔
تازہ ترین