• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائیکورٹ،1300 ایکڑ جنگلات اراضی پر تحقیقات

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے محکمہ جنگلات کی 13 سو ایکڑزمین کے معاملے پر نیب تحقیقات سے متعلق ملزم غلام مصطفی سمیت دیگر کے خلاف 15 مئی کو پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں جسٹس عمر سیال پر مشتمل دو رکنی بنچ کے روبرو محکمہ جنگلات کی 13 سو ایکڑزمین کے معاملے پر نیب تحقیقات سے متعلق سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نیب اسسٹنٹ ڈائریکٹر امتیاز پر برہم ہوگئے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ جس زمین کے معاملے پر نیب تحقیقات کررہا ہے اس جگہ کا دورہ کیا؟ اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیب امتیاز نے بتایا کہ جنگلات کی زمین کا دورہ کیا تھا اور اسکرپٹ بھی ساتھ تھا۔
تازہ ترین