• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پراسیکیوٹر جنرل نیب اصغر حیدر تقرری کیس ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے صدر مملکت کو فریق بنانے کی نیب کی استدعا منظور کر لی،نوٹس جاری

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پراسیکیوٹر جنرل نیب اصغر حیدر کی تعیناتی کے خلاف درخواست پر صدر پاکستان کو فریق بنانے کی نیب کی استدعا منظور کر لی اور سیکرٹری ٹو پریڈنٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 10 مئی تک ملتوی کر دی ہے۔ گزشتہ روز عدالت عالیہ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے سماعت کی تو درخواست گزار کے وکیل شاہد کمال عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اپنایا کہ پراسیکیوٹر جنرل نیب اصغر حیدر کی تقرری قانون کے برعکس کی گئی ہے جسے کالعدم قرار دیا جائے۔
تازہ ترین