• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس ایچ او دولت گیٹ کو محبوس بچی کل تک بازیاب کراکے پیش کرنیکا حکم

ملتان (سٹا ف رپورٹر)سیشن عدالت نے ایس ایچ او تھانہ دولت گیٹ کوحبس بے جا کی درخواست میں محبوس بچی کو بازیاب کراکے کل پیش کرنے کا حکم دیا ہے، فاضل عدالت میں ملتان کی محمودہ بیگم نے درخواست دائر کی تھی کہ اسکی بیٹی انعم ناز کو اس کے شوہر محمد شاہد نے طلاق دیدی اور اب چند روز قبل درخواست گزار کے زیر کفالت نواسی زینب کو اٹھا کر لے گیا اور محبوس کرلیا ہے ،فاضل عدالت نے تشدد کے مقدمےمیں ملوث2 ملزمان خدا بخش اور طارق کی ضمانت قبل از گرفتاری میں تھانہ الپہ پولیس سے 3 مئی کو ریکارڈ طلب کرلیاہے ،جوڈیشل مجسٹریٹ نے بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دیکر رقم بٹورنے، ٹریول ایجنسی چلانے اور زیادتی کے مقدمات میں 2 ملزمان قاری حفیظ اللہُ کا5 روزہ جبکہ غلام سبحانی کا3روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرنے جبکہ ایک ملزم منصور اقبال کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے، شراب برآمدگی کے ملزم اصغر کو جرم ثابت ہونے پر ایک ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کی سزا کاحکم دیاہے ، فاضل عدالت نے جھولے سےگر کر جاں بحق ہونے والی بچی کے کیس میں گرفتار جھولہ مالک اللہ بخش کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے، جبکہ بجلی چوری کے ملزم رفیق کو اقبالی بیان ریکارڈ کروانے پر ایک سال کیلئے پروبیشن پر بھجوانے کی سزا کا حکم دیا ہے، فاضل عدالت نے ملتان کی رہائشی خاتون زکیہ بی بی کی درخواست پر اسے دارالامان بھجوانے کا حکم دیا ہے۔
تازہ ترین