• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکم عدولی پر 8 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم

ملتان (سٹا ف رپورٹر)سیشن عدالت نے حکم عدولی پر 8 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا ہے، فاضل عدالت نے پولیس تھانہ اینٹی نارکوٹکس فورس میں درج منشیات کے مقدمہ سرکار بنام محمد عمران میں بار بار طلبی کے باوجود بطور گواہ پیش نہ ہونے پر سب انسپکٹر منزہ کوثر، اے ایس آئی رانا ابو بکر کانسٹیبلوں ماجد جلیل، تصور حسین، تنویر حسین کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے 30، 30 ہزار کے مچلکے جمع کرا کے 14 مئی جبکہ تھانہ گلگشت میں درج مقدمہ سرکار بنام امداد حسین میں پیش نہ ہونے پر اسسٹنٹ سب انسپکٹر سہیل محمد علی ، کانسٹیبلوں فہیم اسلم اور شاہد حسین کے بلا ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے گرفتار کر کے 2 مئی کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے ، فاضل عدالت نے خاتون کو ہراساں و پریشان کرنے کی درخواست پر ایس ایچ او تھانہ قطب پور سے 29 اپریل کو جواب طلب کرلیا ہے، عدالت میں عزیزان مائی نے درخواست دائر کی تھی کہ 30 سال قبل نصیر سے طلاق لے کر اللہُ ڈتہ سے شادی کی تھی لیکن سابق شوہر اب بھی پولیس تھانہ جلہ ارائیں کے ذریعے گھر پر ریڈ کرتا ہے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔
تازہ ترین