• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم ڈی اے کاآپریشن، 2غیر قانونی ہاؤسنگ سکیمیں مسمار

ملتان (سٹاف رپورٹر) شعبہ اربن پلاننگ کی رپورٹ پر ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے 2غیر قانونی ہاؤسنگ سکیمیں مسمار کر دیں،سپیشل جوڈیشنل مجسٹریٹ ایم ڈی اے عبدالرؤف کی قیادت میں آپریشن کیا گیا،ملک محمد جاوید وغیرہ کی عقب نقشبند کالونی واقع فہد گارڈن کے نام سے غیر قانونی لینڈ سب ڈویژن کا روڈ نیٹ ورک ،سیوریج سسٹم اور مختلف پلاٹوں کی بنیادیں مسمار کر دی جبکہ عرفان مہار کی بغیر نام لینڈ سب ڈویژن واقع موضع نیل کوٹ نواب پور روڈ کا سیوریج سسٹم اور چار دیواری گرا دی۔
تازہ ترین