• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹر سالانہ امتحانات کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس ،امتحانی عملے کی حاضری یقینی بنانے کا جائزہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)انٹر سالانہ امتحانات 2019ءکے انتظامات کے حوالے سےچیئرمین تعلیمی بورڈ ملتان کستورا جی شاد کی صدارت میں اجلاس ہوا، جس میں کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر ظفراقبال طاہر،ڈائریکٹر کالجز ملتان ڈویژن حیدر گردیزی کے علاوہ ملتان، خانیوال، لودھراں اور وہاڑی کے سی ای اوز ایجوکیشن اور ڈپٹی ڈائریکٹرز نے شرکت کی، اجلاس میں انٹرامتحانات کے دیگر انتظامات کے ساتھ ساتھ امتحانی عملہ کی سنٹروں میں حاضری کو یقینی بنانے کا جائزہ لیا گیا، چیئرمین بورڈ نے شرکاء سے کہا کہ جس طرح امتحانی عملہ کی دستیابی کو یقینی بنایا اسی طرح انٹر امتحان کے انعقاد میں بھی اپنا کردار ادا کریں ،واضح رہے کہ پنجاب بھر میں انٹر سالانہ امتحانات 6مئی سے شروع ہونگے۔
تازہ ترین