• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیمی شعبے میں انقلابی اصلاحات لائی گئی ہیں،ضلع ناظم

پشاور ( وقائع نگار ) ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خا ن نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے تعلیمی ایمرجنسی کانفاذ کرکے تعلیم کے شعبے میں انقلابی اصلاحات لائی ہے جس کے زبردست نتائج برآمد ہورہے ہیں ضلعی حکومت نے تعلیمی میدان میں جو تاریخی منصوبے شروع کئے ان میں میونسپل انٹر کالج وزیرباغ فار بوائز ،میونسپل انٹر کالج شاہی باغ فار گرلز میں کروڑوں روپوں کی لاگت سے نئی عمارت کی تعمیر ٗتاریخی سکول سٹی نمبر 2میں 20 لاکھ روپے کی لاگت سے ماڈل امتحانی ہال کی تعمیر اور شہید مبین شاہ گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کینٹ نمبر 1میں ماڈل امتحانی ہال کی تعمیر شامل ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہید مبین شاہ گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول کینٹ نمبر ون پشاور صدر کے دورہ کے موقع پر کیا ضلع ناظم نے سکول کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور تزئین وآرائش کا کام مکمل ہونے پر سکول کے ماڈل امتحانی ہال کا بھی خصوصی معائنہ کیا۔انہوں نے سکول میں پرانے فرنیچر جوکہ کارآمد نہیں ہے فوری طورپر نیلام کرنے اور نئے فرنیچر کی خریداری کیلئے ٹینڈر نوٹس جاری کرنے کے احکامات جاری کئے اور کہاکہ جو فرنیچر کارآمد نہیں ہے انکو فوری طورپر نیلام کیاجائے اور طلبہ کیلئے نئے اور آرام دہ فرنیچر مہیاکرنے کی ہدایات جاری کردیں
تازہ ترین