• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹرشمیم آفریدی نے لاکھوں قبائلیوں کے دل جیت لئے،محمد علی آفریدی

پشاور(نیوز ڈیسک)این اے پی یونین کونسل شیر یکرہ متنی پشاور کے سیکر ٹری اطلاعات محمد علی آفریدی نے کہا ہے کہ سینٹر شمیم آفریدی کی کوششوں سے تمام درہ آدم خیل کے قبائلی علاقوں کے لئے سوئی گیس کی فراہمی کے منصوبے کی منظوری دیدی گئی ہے،جس سے لاکھوں قبائلیوں میں خوشی کی لہر دوڑگئی ہے ،سوئی گیس کی فراہمی درہ آدم خیل کے لاکھوں قبائلیوں کا مطالبہ تھا انہوں نے درہ آدم خیل کے قبائل کی طرف سے سوئی گیس کے میگا پروجیکٹس کی منظوری پر سینیٹر شمیم آفریدی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سوئی گیس کی منظوری سے سینیٹر شمیشم آفریدی نے درہ آدم خیل کے لاکھوں قبائلیوںکے دل جیت لئے ہیں۔
تازہ ترین