• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاریخی مقامات کی حفاظت، سوشل میڈیا پر جاگ پشاور جاگ آگاہی مہم شروع

پشاور ( احتشام طورو، وقائع نگار )پشاور کے تاریخی مقامات کو بچانے اور اسکی حفاظت کیلئے سوشل میڈیا پر جاگ پشاور جاگ کے نام سے آگاہی مہم شروع کردی گئی ہے جبکہ بدھ کے روزکوہاٹی گیٹ کے قریب پشاور کی تاریخی فصیل شہر کی گرائی ہوئی دیوار کی مرمت شروع کردی گئی اس تاریخی فصیل شہر کو گزشتہ دنوں راتوں رات گرا کر مارکیٹ کی تعمیر کی منصوبہ بندی کی گئی تھی ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر پراپرٹی کامران امجد نے گذشتہ روز سٹی وال کے گرائے ہوئے حصے کی مرمت شروع کردی انہوں نے سٹی وال کا گرایاہوا ملبہ قبضہ میں لیکر بھاری مشینری سے کام شروع کردیا انہوں نے ضلع ناظم کو رپورٹ دیتے ہوئے بتایاکہاسی طرز پر دیوار تعمیر کرکے تزین وآرائش کرلی جائیگی ضلع ناظم نے رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ طلب کرلی ہے اور ہدایات جاری کی کہ فصیل شہر کی دیوار گرانے کے باعث اسکی خوبصورتی شدید متاثرہورہی ہے لہذا جلد سے جلد تعمیر کو یقینی بنایاجائے۔
تازہ ترین