• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر قانون سے ڈسٹرکٹ بار کرک اور تحصیل بار لاچی کے وفود کی ملاقاتیں

پشاور ( نیوزڈیسک) خیبر پختونخوا کے وزیر قانون ، پارلیمانی امورو انسانی حقوق سلطان محمد خان سے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کرک اور تحصیل بار ایسوسی ایشن لاچی کے وفود نے پشاور میں علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں اور ایسوسی ایشن کی فلاح کیلئے چیک حوالے کیے۔ ملاقات میں وزیر قانون نے بار ایسوسی ایشن کے نمائندگان کو کہا کہ وکلاء برادری کی فلاح و بہبود کیلیے وزارت قانون خیبر پختونخوا کے دروازے کھلے ہیں اور تمام تر توانائیاں بروئے کار لاکر وکلاء کی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے وزیر موصوف نے اس موقع پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کرک کے صدر کو 10لاکھ روپے کا چیک اور تحصیل بار ایسوسی ایشن لاچی کے صدر کو پانچ لاکھ روپے کا چیک حوالے کیا۔
تازہ ترین